محمد بشیر شاد

عادل فراز

آپ کا اصل نام ؟
محمد بشیر شاد
تاریخ پیدائش؟
دس اکتوبر ایس سو سنتالیس
جائے پیدائش؟
پاکستان کی سرحد
آپ کی تعلیم؟
ایم اے معاشیات
آپ کا مشغلہ؟
صحافت
پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
نیلا رنگ پھول گلاب اور مہک گل
پسندیدہ موسم اور تہوار؟
موسم بہار اور عید کی خوشیاں
پسندیدہ رشتہ؟

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟
ایک بار شادی کا فریضہ ادا کر چکا ہوں اور مزید ارادہ ہم کیا کر سکتے ہیں قادر مطلق بہتر جانتا ہے اولاد بھی اسی کا عطیہ ہے اور اس پہ شاکر ہیں-
اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید)
ایک تنہا اپنی تنہائی میں رہتا ہے اور واپسی بھی تنہائی کی مرہون منت ہے-
پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟

مہندی حسن ،، ہم چلے اس جہاں سے ،، فلم دل لگی ، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری پالتو جانوروں میں کتا اور پرندوں میں لو برڈ

پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟
جو مل جائے مگر صنف نازک کے ہاتھ کا پکا ہو
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
عاجزی اور ادب سے پیش آنا-
کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟
محبت ایک پاکیزہ انمول جذبہ ہے جس کا اب جا کے اندازہ ہوا دیکھتے ہیں پائہ تکمیل کو پہنچتا ہے یا نہیں- ابھی تک گرداب میں ہون

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
نظام سقہ کی صدارت قبول نہیں کروں گا بلکہ ملک کو رفاہی ریاست بنا دوں گا-
جس میں مققنہ ، انتظامیہ اور عدلیہ بہترین کام سرانجام دیں گی-
فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟
فورم پہ ہر معزز ممبر ایک معتبر شخصیت ہے اور ہم سب کی قدر کرتے ہیں-
فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟
اردو ادب کا ہر قدم جو اس کی ترویج و ترقی کی جانب یکجہتی سے گامز سفر ہو
فورم پر آمد کیسے ہوئی؟
اپریل 1997 سے حقائق پہ قلم کے اس دہقان کی آمد اور آج تک ادبی دوستوں کا ملنا ہی میری آمد ہے-
آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟
یہ ادبی دوستوں پہ موقوف ہے کہ وہ مجھ سے ادبی وابستگی رکھتے ہین
آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟
لامتناہی بھروسہ کر جانا
آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
ناقابل فراموش وہ ایام جو ماں جی کی انگلی پکڑ کے گزارے

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟ کالج اور فرسٹ ائیر فول بنایا گیا جب تو وہ نہین بھولتا نہیں کہ ہماری پشت پہ رقم کیا گیا ،، میں پاگل ہوں ،، سب ہنستے رہے اور آج تک ہنس رہے ہیں کہ ہم واقعی پاگل ہی تو ہیں
کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟
(not me) ‌ اسی کو جس نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا تا کہ اس کی بنائی دنیا دیکھ سکون

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
وہ میرا ہو کے رہ جائے گا
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
شب تنہائی شاعری کے لئے اچھی لگتی ہے اور دن میں عوام الناس کی عادات و اطوار سے اخذ کردہ نتائج تحاریر بن جاتی ہین
غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟
اس پہ قابو پانے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں
پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
وہ با ادب ہے کہ نہیں
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟
میرا مطلب ہے پہلا کام ۔۔
شب بخیر کہتے ہوئے خود کو اس کی امان مین دے دیتا ہوں اور صبح بیدار ہوتے ہی اسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے پھر سے سانسیں بحال کر دیں

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟
اچھی کتابیں بہترین دوست ہیں جو قربت میں رہتی ہین

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے
(جتنے بھی ہیں سب کے(www.akhbar.gr

مستقبل کے ارادے؟
اردو ادب کی ترویج و ترقی کے لئے آخری سانس تک ہر ممکن کوشاں رہوں گا یہی مصمم ارادہ ہے

جو اپنی زبان کی حفاظت کر سکتا ہے تو سمجھ لیں اس نے ناطق کے وصف کی پہچان کر لی ، وہ اقوام جو لسانی جھگڑوں میں انسانیت کا سکوں تباہ کرتے ہیں انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ دوسرے کی سماعت میں رس گھولے اور آپ سب سے التماس یہ بھی ہے کہ اردو ادب کو زیادہ سے زیادہ یکجہتی سے قوت بخشیں

اپنا تبصرہ بھیجیں