مایا مریم

عادل فراز

آپ کا اصل نام ؟

مریم انصاری اور اب ۔ مایا مریم ۔

تاریخ پیدائش؟
14 جولائ ۔

اور جائے پیدائش؟
کراچی

آپ کی تعلیم؟
صرف ۔ گریجویشن ۔

آپ کا مشغلہ؟

بدلتے رہتے ہیں ۔۔ پینٹنگ ۔ کوکنگ ۔ رائٹنگ ۔ گھومنا پھرنا ۔ پارٹیز کرنا اور کروانا ۔ گھر ڈیکوریٹ کرنا ۔ ہنسنا ،گانا اور سب کو خوش رکھنا ۔
پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
سارے رنگ ۔۔۔ سارے پھول ۔۔۔ اور خوشبو ۔۔ ایک زمانے میں موتیا اور گلاب کا عطر ہر وقت میرے بیگ میں رہتا تھا ۔

پسندیدہ موسم اور تہوار؟

موسم سارے اچھے ۔ اور تہوار بھی ۔۔ مگر مجھے ہولی کھیلنے کا بے حد شوق ہے ۔ جو کہ گھر کی شادیوں میں ابٹن اور رنگ کھیل کر پورا بھی کیا ۔۔ بہت مزا آتا ہے ۔ رنگوں میں نہا کر ۔۔۔۔

پسندیدہ رشتہ؟

میں اپنے ابو سے بے حد متاثر رہی ہوں ۔ اس کے بعد اپنی امی بہنوں ۔ اور اب اپنے میاں ۔۔۔ سارے قریبی رشتے ۔ ویسے میں تمام رشتے با خوبی نبھا نا جانتی ہوں ۔۔۔اور دوستی توکبھی نہیں ختم کر سکتی ۔۔۔۔۔

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟

جی یہ فریضہ ۔ بے حد جلدی ادا ہو گیا تھا ۔۔ 2004، آہ ابھی تو کھیلنے کودنے کے دن تھے ۔ بقول میری سہیلیوں کے ۔۔۔۔ بچے بھی جلدی ہوگئے ۔۔۔ ماشاآللہ ۔ تین ۔ ایک پری ۔۔ اور دو شہزادے ہیں ۔۔۔

اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟

میں بے حد بھرےپرے گھر سے ہوں اور اتفاق سے بھرا پرا سسرال ملا ہے ۔ مجھے تنہائ سے نفرت ہے ۔ چہل پہل پسند ہے ۔۔ گھر میں بھی ۔ دل میں بھی ۔۔۔ دنیا میں بھی ۔۔۔۔

پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟

سارے گانے والے پسند ہیں ۔ گانے موڈ کے حساب سے اچھے لگتے ہیں ۔ ویسے آج کل ۔۔ “تماشہ “فلم کے گانے سنتی رہتی ہوں ۔ ٹی وی اب بہت کم دیکھتی ہوں ۔ ویسے سارے ریلیٹی شوز اور ایوارڈز فنکشنز اچھے لگتے ہیں ۔ فلم تو اب تک صرف گلزار صاحب کی “اجازت “نمبر ون پر ہے ۔ اس کے علاوہ بھی تمام انڈینز اور پاکستانی موویز بڑے شوق سے اور اہتمام سے دیکھتی ہوں ۔۔ کتابوں کا ایک زمانے میں جنون تھا ۔۔۔ بے حد پڑھیں اور جمع کیں ۔۔ اب بھی یہ علمی خزانہ موجود ہی رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟

مجھے چٹ پٹے کھانے اور پزا بے حد پسند ہے ۔۔ ناپسندیدہ ۔ پتا نہیں ۔۔۔ کچھ نہیں شاید ۔۔۔۔۔۔

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

محبت کرنے کی اور دوسروں کی غلطیاں بھول جانے کی اور آگے بڑھ جانے کی عادت ہے ۔۔

خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟

موڈی ہوں اور اس موڈ مین بڑے بڑے کارنامے انجام ہوتے ہوتے رہ جاتے ہیں ۔۔۔۔ جنونی ہوں ۔۔ اور بے حد دھوکے کھاتی ہوں ۔۔۔ لوگوں پر اتنا اعتماد کرتی ہوں کہ بس ۔۔۔۔۔ عادت سے مجبور ۔۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔

کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟

کامیابی ۔۔۔۔۔ ہی کامیابی ۔۔۔۔ ہر محبت کچھ نہ کچھ دے کر جاتی ہے ۔۔۔ مجھے بنانے میں محبت کا عنصر زیادہ ہی مکس ہو گیا ہے ۔۔۔ ہر وقت ۔ ہر کسی سے محبت ہی تو ہو جاتی ہے کم بخت ۔۔۔۔۔۔

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟

ریزائن ۔۔۔

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟

مجھے تمام دوست عزیز ہیں ۔۔۔ ان کے دم سے ہی تو رونق ہے ۔۔۔

فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟

میں سب کے تبصرے شوق سے پڑھتی ہوں ۔۔ بسا اوقات افسانہ بھی نہیں دیکھتی ہوں ۔۔۔ بس اس پر کیے جانے والے کمنٹس مزے کے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔

فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟

بابائے فورم ، وحید قمر صاحب لے کر آئے ۔۔۔۔۔

آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟

میں منافقت اور نفرت سے دور ہوں ۔۔۔

آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟

میں سفاکی کی حد تک سچ کہہ جاتی ہوں ۔۔۔

آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟

بے حد شریر ۔ تھی ۔۔۔ اور خود کو لڑکا سمجھتی تھی ۔۔۔۔

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟

میں اپنے بھائی کی اپنی کلاس فیلوز خوب صورت لڑکیوں سے دوستیاں کرواتی تھی ۔ جس کا وہ مجھے معاوضہ بھی دیتا تھا ۔۔۔

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟

اپنے مرحوم بہنوئی ، میرے پہلے قریبی دوست ۔۔ اور اپنی مرحوم نانی ۔۔۔
اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
وہ کہے گا ، کتنی عام سی عورت ہوں ۔۔۔
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
محفل ۔۔۔ افف تنہائی سے نفرت ہے ۔۔۔۔۔۔

غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟

گانے سنتی ہوں اور ڈانس کرتی ہوں ۔۔۔ باتین کرتی ہوں ۔ چاہے کوئی بھی مل جائے ۔ اس سے دو سو کلو میٹر لمبی باتیں ۔۔۔ ہاہاہاہاہ ۔۔۔۔

پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟

گفتگو اور ہنسی ۔۔۔

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتی ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟

سونے سے پہلے ۔ بچوں کی سلامتی کی دعا ، سب کو معاف کر کے اور اللہ سے معافی مانگ کر سوتی ہوں ۔ جاگنے کے بعد شکر کہ زندہ ہوں ۔۔۔ اور پانی ضرور پیتی ہوں ۔۔۔۔

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟

میری بہنیں ۔۔ ہما آپی اور عاشی ۔۔۔ اس کے بعد میرے شوہر بھی میرے دوست ہیں ۔ یار سب ہی دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ۔۔۔
نہیں اب تک نہیں مگر ارادہ ہے جلدی ۔۔۔۔
مستقبل کے ارادے؟

ایک عدد فلم لکھنی ہے ، ایک کتاب ، اور ایک ڈرامہ ۔۔ جو کہ شاہ کار ہو اور دنیا کو میری یاد دلاتا رہے ۔۔۔۔۔

ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

ایک ہی پیغام ۔۔۔۔۔۔ زندگی مختصر ترین چیز ہے ، اس کو فضول سی غلط فہمیوں اور نفرتوں میں ضائع نہ کریں ۔۔۔۔۔ نہ آگے کا سوچیں نہ ماضی کو سوچیں ۔۔ صرف آج اور اس لمحے کو جینا سیکھیئے۔۔۔۔ خوش رہیئں ۔ سب کی خوشی میں خوش رہیئں ۔ بس یہ ہی زندگی ہے ۔۔۔ سلیم کوثر صاحب کہتے ہیں کہ یہ دنیا ہے ، یہاں ایک دوسرے کے کام آجاو اس کے بعد تو بس اپنا اپنا بوجھ ڈھونا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں