ماہ جبین آصف

عادل فراز

1. آپ کا پورا نام ؟
جواب:یہی نام ہے لوح محفوظ کی جبین پہ کندہ
2۔ آپکی تاریخِ پیدائش؟
جواب: 5 جولائ اور جائے پیدائش کراچی ہے۔
3۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں؟
جواب:میں نے مآسٹر ان ایجوکیشن کیا ہے
4۔ آپکا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟
جواب: میرا پسندیدہ مشغلہ کتابیں پڑھنا اور لکھنا ہے۔
5۔ اپنا من پسند رنگ، پھول ،خوشبو اور منظر بتائیں؟
جواب:من پسند رنگ ذرد ،پھول جیسمین اور بیلا ،منظر خزاں رت اور مٹی کی خوشبو بہت پسند ہے۔
6 .آپکا پسندیدہ موسم کون سا ہے؟ اور کون سا تہوار پسند ہے؟
جواب:میرا پسندیدہ موسم برسات ہے۔رم جھم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔ پسندیدہ تہوار عید کا تہوار ہے۔
7۔ شادی ہو گئی ہے؟ اور اگر ہو گئی ہے تو اولاد کے بارے میں کچھ بتانا چاہیں تو بتائیے؟
جواب: جی ہاں شادی ہو گئی ہے اور ماشااللہ اک چہیتی بیٹی ہے۔
8 ۔ میوزک پسند ہے آپکو؟اور کون سے گلوگار سننا پسند کرتی ہیں؟
جواب: اچھی موسیقی سننا پسند ہے اور حبیب ولی محمد،مکیش،نیرہ، رونا لیلی، ہٹھانے خان، جگجیت اور ریشماں میرے پسندیدہ گلوکار ہیں
9- موویز دیکھتی ہیں؟
جواب: جی ہاں آرٹ موویز دیکھنا بہت پسند ہے۔چند پسندیدہ فلموں میں ارتھ،پاکیزہ،برفی ،امراؤ جان اور سلسلہ شامل ہیں۔
10۔ آپکی پسندیدہ کتب کون سی ہیں؟
جواب: بحثیت مسلمان سب سے پہلے تو قرآن پاک میری پسندیدہ کتاب ہے۔
ناولز میں آگ کا دریا،رسیدی ٹکٹ، میکسم گورکی کا ماں اور اشفاق احمد کا زاویہ پسند ہیں۔
11۔ آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟ کیا چیز شوق سے کھاتی ہیں؟
جواب: بیسن کی روٹی،لہسن کی چٹنی، سرسوں کا ساگ، باجرہ کی میٹھی ٹکیاں اور پیزا بےحد پسند ہیں ۔
12۔ اپنی کون سی عادت پسند ہے؟
جواب: پہلے مجھ میں نخوت تھی مگر اب مجبت اور گدازئ دل اسکی جگہ لے چکے ہیں۔
13۔ خود کی کون سی عادت ناپسند ہے؟
جواب: دوسروں پر جلدی بھروسہ کر لینے کی عادت ناپسند ہے۔
14.محبت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
جواب:محبت ہر دل پر یکساں اترنے والا جذبہ ہے جو دلوں کو گداز بناتا ہے.حاصل کو اگر کامیابی مان لیں.. تو لا حاصلی تو ٹہر جاتی ہے وہ زیادہ معتبر ٹہری.
15۔ اگر آپکو ایک دن کے لیے صدر پاکستان بنا دیا جائے تو؟
جواب: اگر صدر پاکستان بننے کا موقع ملے تو قوم کو صرف اور صرف مہذب بنانے کی خواہش ہے
16- یہاں آپکی پسندیدہ اور ناپسندیدہ شخصیات کون ہیں؟
جواب: فورم کے سب لوگ بہت مخلص و تعاون کرنے والے ہیں سب پیارے ہیں۔اور فیک آئ ڈیز بنانے والے سخت ناپسند ہیں۔ایسے لوگوں پر حیرت ہوتی ہے۔
16۔ انٹرنیٹ پر کیا زیادہ شوق سے دیکھتی ہیں؟
جواب:افسانہ فورم،صوفیانہ رنگ کے حامل یا معلومات شیر کرنے والے پیج دیکھتی ہوں۔
17۔فورمز پر لکھنے لکھانے کی طرف کیسے راغب ہوئیں؟
جواب: وحید قمر کے مہمیز دلانے پر ہوئ اگر وہ ہمت نہ دلاتے تو آج یہاں نہ ھوتی. پھر امین بھایانی نے بھی تعاون کیا….
18۔ آپ کی نظر میں آپ کی خوبی کیا ہے؟
جواب: میری خوبی ہے پیار۔ اجی پیار ہی پیار ہیں ھم۔ھم پہ بھروسہ کیجئیے…
19۔خامی؟
جواب: زود حس ہوں.
20۔اپنے بچپن کے بارے میں کچھ بتائیں؟
جواب:اف بچپن کیا بے فکری کے دن تھے ۔ہائے رے معصوم بچپن.. کاش کوئ لوٹا دے.زمانہ طالب علمی بڑا فعال تھا بیت بازی کے ایونٹ…. جو نہ ھارنے کی ضد میں بڑی خوب صورت تکرار کی صورت اختیار کر لیتے تھے… وہ دن ھمیشہ دامن دل سے بندھے رہتے ہیں ۔
21۔ والدین کو یاد تو کرتی ہوں گی؟
جواب: ظاہر ہے والدین ایسی نعمت ہیں کہ ایک دفعہ بچھڑ جائیں تو پھر نہیں نصیب ہوتے.والد کی کہاوتیں دھراتی ہوں بہت.
21۔ اگر کسی کو آپکی جاسوسی پر لگا دیا جائے تو؟
جواب: اف اگر کسی کو میری جاسوسی پر لگایا جائے تو وہ بور ھو جائے گا۔
22۔ غصہ میں کیا کرتی ہیں؟
جواب: کرنا کیا ہے بس خود کا جی جلاتی ہوں اور کڑھتی رہتی ہوں ۔
23: کچھ کہنا چاہیں گی؟
جواب: آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی مایا… آپ کا فورم بہت مخلص ہے اور لوگوں کو قریب کرنے کا فن جانتا اور اپناتا ہے… اس فورم میں ٹیم ورک لاجواب ہے… اللھ سب کو آباد و شاد رکھے… آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں