قومی شاہین کل پھر بنگال ٹائیگرز کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے

سیریز ہار جانے کا غم، اوپر سے ایک اور انجری کا زخم لئے قومی شاہین کل پھر بنگال ٹائیگرز کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ ون ڈے رینکنگ پر ساتویں پوزیشن بچانے کے لئے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا۔

ڈھاکا: ) بنگلا دیش اور پاکستانی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہونگی۔ پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کامیابی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ قومی ٹیم کے قائد اظہر علی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پر ساتویں پوزیشن بچانے کے لئے پر عزم ہیں۔ سیریز میں کلین سوئپ کی صورت میں پاکستانی ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر آٹھویں نمبر پر چلے جائے گی۔ بنگالی ٹیم کے خلاف بدترین شکست اور یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے نے ٹیم کی تیاریوں کا پول کھول دیا ہے۔ صہیب مقصود، سہیل خان، یاسر شاہ اور احسان عادل کے بعد راحت علی بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی ہیمسٹرنگ انجری اتنی سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے کہ انہیں واپس بھجوا دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں