فارحہ ارشد

عادل فراز

آپ کا اصل نام ؟

فارحہ ارشد اصلی نام ہی ہے میرے بابا نے میرا نام رکھا تھا اسے بدلنے کی کبھی ضرورت نہیں پیش آئی ۔
تاریخ پیدائش؟
20 دسمبر
اور جائے پیدائش؟
چناب کے کنارے ۔ ساندل بار کا ایک چک۔ جہاں ہمارا آبائی گھر اور بابا کا مزار ہے ۔
آپ کی تعلیم؟
کوئین میری سکول سے میٹرک کے بعد کینئیر ڈ کالج سے گریجویشن اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز ان پولیٹیکل سائنس
آپ کا مشغلہ؟
مشغلے وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں ۔ سکول ، کالج اور یونیورسٹی میں لان ٹینس پلئیر تھی۔ ہاں لکھنا اور پڑھنا ہمیشہ ترجیح رہا۔
ادبی فورمز کا شغل کچھ عرصہ سے جاری ہے ، اس کے علاوہ میوزک اور جب بھی وقت ملے دوستوں کا ایک گروپ ہے جن سے سائیکولوجی ، فلاسفی ، مختلف ریسرچز ،سائنسز ،سوشل سائنسز اور اینتھروپولوجی کے کئی موضوعات اور حالات حاضرہ پہ کافی ثقیل علمی بحثیں چلتی رہتی ہیں ۔
پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
رنگوں میں سفید، سیاہ اور سرخ رنگ پسند ہیں
پھولوں میں ہرطرح کا گلاب اور موتیا ۔۔۔
خوشبو میں Estee Lauder اور Premiere by Gucci بے حد پسند ہیں۔
پسندیدہ موسم اور تہوار؟
بہار۔۔۔۔۔۔ بسنت اور پھر لاہور کی بسنت ؟کیا کہنے مگر اس قوم کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے کہ خوش نہیں ہونے دینا ۔
پسندیدہ رشتہ؟
فیملی اور دوست
شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟
نکاح ہو چکا ۔
اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟
پیر فیملی سے تعلق ہے ۔ اور ایسی ‘ مقدس’ طاقتوں پہ میں کچھ زیادہ اچھا بول نہیں پاتی۔
پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟
پسندیدہ گلوکار رفیع ، ادت نارائن ، بہت سے لوکل فوک سنگرز اور ماریہ کیرے
ماریہ کا ہی ایک گانا ‘ Without U ‘ حد سے زیادہ پسند ہے ہر طرح کا میوزک سنتی ہوں ۔ موڈ ہوتو نورجہاں کے پنجابی گیت بھی بہت مزے لے کے سنتی ہوں۔ رومینٹک سوفٹ میوزک زیادہ بھاتا ہے۔
ٹی وی کے رئیلٹی شوز اور ڈاکومینٹریز پسند ہیں
سائیکالوجی بیسڈ کئی انگلش اور انڈین موویز ۔۔۔۔
کتابیں بہت سی ہیں البتہ کچھ روز پہلے جین ویبسٹر کا ناول Daddy long legs پڑھا اس کا اسلوب بہت اچھا لگا ۔
اب تو کوئی پالتو جانور نہیں مگر کچھ عرصہ پہلے ایک ‘مٹھو شا’ تھا میرا (طوطا ) اور کیوٹ سی مانو تھی جس کا نام ‘شیری رحمٰن’ تھا ۔۔۔ smile emoticon شیری رحمٰن مجھے کافی سٹائلش سی لگتی ہیں شاید اس لیے یہ نام رکھا ہو کیونکہ میری مانو بھی بہت سٹائلش دکھائی دیتی تھی ۔ smile emoticon مگرپھر سب ختم جاب کے بعد ۔
پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟
سب کچھ خوش ہو کے کھا لیتی ہوں ۔۔۔۔ ناپسند کچھ نہیں
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
بہت Reliable اور کئیرنگ ہوں
خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟
موڈی بہت ہوں
کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟
محبت کو تو میں ویسے ہی ‘ کیمیکل ری ایکشن ‘ مانتی ہوں smile emoticon
اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
کیا صدارتی نظام آگیا smile emoticon
فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟
سبھی کی عزت کرتی ہوں۔ ناپسند کوئی نہیں
فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟
افسانے اور ان پہ کیے گئے کمنٹس
فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟
اردو افسانہ فورم پہ نورالعین ساحرہ لائی تھیں۔ عالمی پہ وحید قمر اور پھر چل سو چل ۔۔۔۔۔
آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟
اچھی لرنر ہوں اور کافی کلئیر کونسیپٹس ہیں
آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟
ٹائم کلاک خراب ہو چکا ہے میرا ۔۔۔ وقت ہی اہم مسئلہ ہے پابندی نہیں ہو پاتی۔
آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
ہاسٹل میں جیسے بچوں کے ہوتے ہیں ۔ صدف میری بیسٹ فرینڈ (مرحومہ) اور میں ہاسٹل میں ایک قدیم درخت کے بڑے سے تنے کے پیچھے بیٹھ کے گھر والوں کے لیے بہت روتی تھیں ۔ بعد میں اتنی ہی شرارتیں بھی کرتی تھیں ۔
آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟
میں اور صدف کارٹون بنا کر سکول کے نوٹس بورڈ پہ سب کے آنے سے پہلے نظر بچا کر لگاتے تھے ۔ وہ دو فی میل کردار تھے ‘ فیڈو اور ڈیڈو ‘ جو بہت باتونی تھیں اور ہر روز کوئی نیا ‘ا نکشاف ‘ کرتی تھیں ۔۔۔۔ بلاآخر پکڑے گئے اور ایکسپیل ہوتے ہوتے بچے کیونکہ آخری بار زیادہ خطرناک انکشاف کر بیٹھے۔ smile emoticon
کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟ ‌
اپنے بابا کو ۔۔۔۔۔ اور صدف کو ۔ اب دونوں ہی دنیا میں نہیں ۔
اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
جیسی نظر آتی ہوں ویسی ہی ہوں ۔ کوئی دوہری زندگی نہیں گذار رہی ۔ باغی ہوں مضحکہ خیز قسم کی سٹیریوٹائپس اور فرسودہ روایات سے باغی اور فرد کی آزادی کی قائل اور جبر کے سخت خلاف ۔ ابھی اپنی زندگی میں ہی اس پہ بہت لڑ رہی ہوں کامیاب ہوں یا نہ یہ الگ بات ہے ۔ سفر جاری ہے ۔
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
موڈ کی بات ہے ۔ کبھی بہت سوشل اور کبھی یکسر تنہا
غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟
غصہ اور ٹینشن دو الگ کیفیات ہیں ۔ غصہ میں عام لوگوں کی طرح یا تو اسے نکالتی ہوں یا ضبط کرتی ہوں ۔ ٹینشن کا پوری طاقت سے مقابلہ کرتی ہوں ۔
پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
جیسچرز اور گفتگو سے اندازہ لگاتی ہوں کہ کتنا ذہین ہے ۔ ذہین لوگ بہت ہی اچھے لگتے ہیں ۔
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟
آنکھوں پہ بازو رکھ کر آرام دہ پوزیشن میں ذہن خالی کرکے بس ایک بات سوچتی ہوں کہ مجھے نیند آرہی ہے smile emoticon
اور جاگتے ہی وقت دیکھتی ہوں
دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟
ہاں میرے چار پانچ دوستوں کا گروپ جن سے میری لمبی علمی بحثیں ہوتی ہیں ۔
آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے

فیس بک پہ میری فرینڈ ایمن سید نے میرے نام کا ایک پیج بنایا ہوا ہے ۔ اور وہ میرے سے بھی زیادہ مصروف اس لیے کئی کئی ہفتے ( مہینے بھی ہوسکتے ہیں ) نہ وہ دیکھتی ہے نہ ہی میں۔
مستقبل کے ارادے؟
لمحہ موجود میں جی لیں تو کافی ہے ۔
ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
پیغام کے تو خیر میں ابھی قابل نہیں مگر بہت اچھے پڑھے لکھے لوگوں کی باتیں سن کر یا بحثیں پڑھ کر مجھے ایک سوچ بہت ہی زیادہ آتی ہے کہ یار ہم کس قدر فراوانی سے ‘ مغالطے ‘ ( Fallacies ) کا استعمال کرتے ہیں اور اس پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہماری ‘ منطق ‘ کو سمجھیں ۔ بھئی مغالطوں ( Fallacies ) سے بھری منطق تو منطق ہی نہیں تو سمجھ کیسے آئے۔

2 تبصرے “فارحہ ارشد

  1. Hameed Qaiser نے کہا:

    Dear Sir / Respected Madam

    It revealed through this lovely interview that Miss. Fareha Arshad is a real woman and genuine human being. Very best wishes for her future life.

    Hameed Qaiser

  2. معظم شاہ نے کہا:

    پہلے بھی یہ انٹر ویو پڑھا تھا ، آج پھر پڑھا ، بہت بہت بہت اچھا لگا
    خوش رہیں فارحہ اور خوبصورت ترین ادب تخلیق کرتی رہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں