سید نصرت حسین شاہ بخاری

عادل فراز

اصل نام:
سید نصرت حسین شاہ بخاری
تاریخ پیدائش
:22 /جون 1968
تعلیم:
ایم فل (اردو)
مشغلہ:
اچھی کتب کا مطالعہۤ ,کرکٹ میچ دیکھنا,ۤٹی وی ٹاک شو دیکھنا
پسندیدہ رنگ:
گلابی
پسندیدہ پھول:
تمام پھول
پسندیدہ موسم:
سردیوں کا ،جب رات خوب لمبی ہوتی ہے
پسندیدہ تہوار:
عید الفطر پر اس لیے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ رمضان کا اختتام ہوتا ہے۔
پسندیدہ رشتہ:
والدین
شادی
:2001 میں شادی ہوئی۔ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔
پسندیدہ گلوکار:
بیگم اختر
پسندیدہ گانا:
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاۤاے وطن پیارے وطن
پسندیدہ پالتو جانور:
طوطا
اپنی پسندیدہ عادت:
نماز باقاعدہ
ناپسندیدہ عادت:
دوسروں کی بات پر فوراََ یقین کر لینا
کبھی محبت کی؟
جو اس بات سے انکار کرتا ہے وہ منافق ہے،اپنی کزن سے یک طرفہ محبت تھی،اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ اس سے بچپن میں بات پکی ہو گئی تھی۔
ایک دن کے لیے صدر بنا دیا جائے تو؟
وزارتِ عظمی کا پوچھا ہوتا۔صدر کی پاکستان میں کیا اوقات ہے….
فورم پر پسندیدہ :
تما م خوب صورت چہرے پسند ہیں۔
ناپسندیدہ شخصیت:
دل آزار پوسٹ کرنے والے لوگ مجھے پسند نہیں
فورم کا پسندیدہ سیکشن:
افسانوں کا۔۔اس میں تبصرے بھی شامل ہیں۔
فورم پر آمد کیسے ہوئی؟
ہما فلک سے ابتدا میں رابطہ ہوا….
آپ کی نظر میں آپ کی خوبی:
کوئی تعریف کرےتو زیادہ خوشی نہیں ہوتی اور کسی کی تکلیف دہ باتوں سےتکلیف زیادہ نہیں ہوتی…
خامی:
بہت سی ہیں…
ۤآپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
بچپن کرکٹ کھیلتے گزرا ۔سکول کی زندگی نفی کر دیں تو بہت اچھا کہ سکتے ہیں….
آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ:
قابل ذکر تو کوئی نہیں۔
کس کو شدت کرتے ہیں ?
والدین کی نعمت سے محروم ہوں وہی سب سے زیادہ یاد آتے ہیں

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگا دیا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا:
یہی کہ میں دل پھینک اور گناہ گار آدمی ہوں۔
تنہائی پسند ہے یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
رات کوتنہائی اور دن کو دوستوں کی محفل
غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں:
پریشان ہو جاتا ہوں۔جھگڑے تک نوبت پہنچ جاتی ہے
پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں۔؟
صنف نازک کی صورت اور مرد کا اخلاق
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟
کوئی مخصوص عادت نہیں
آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ،ان کا لنک شیئر کیجیے:
کوئی نہیں
مستقبل کے ارادے:
ادیب ہوں ۔چار کتب کی اشاعت ہو چکی۔دو کتب کی عنقریب اشاعت ہو سکتی ہے۔بچوں کا بہترین مستقبل بھی میری ترجیح ہے

ایک پیغام جو آپ دوسروں کو دینا چاہتے ہیں۔

اپنے نظریات کی تبلیغ ضرور کیجیے لیکن کسی کے نظریات پر تنقید نہ کریں۔اپنے تئیں کسی کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے اخلاق سے اسے تسخیر کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں