سید معظم علی

عادل فراز

آپ کا اصل نام؟
جی میرا اصل نام “سید معظم علی” ہے
تاریخ پیدائش؟
اور جائے پیدائش؟
جی 29 ستمبر 1975 کو یہ خاکسار اس دنیا میں وارد ہوا ، مقام (موضع حمید ، تحصیل حضرو ۔ ضلع اٹک “کیمبلپور”)
آپ کی تعلیم ؟
ایم اے سپیشل ایجوکیشن اور میری سپیشلائزیشنMental Retardation میں ہے
آپ کا مشغلہ ؟
آہ کیا پوچھ لیا آپ نے ، مشاغل کے لیئے اب وقت بہت کم ملتا ہے (مطالعہ ، موسیقی ، Martial Art ، Target Shooting ، لمبی چہل قدمی ، لمبی ڈرائیو ، شاعری ، دست شناسی ، فیس بک ، نثر نگاری ، تحقیق و تفتیش(Smile )، اور ہاں ویب ڈیزائننگ بھی ہے)
پسندیدہ رنگ ، پھول، خوشبو؟
رنگ سارے ہی اچھے لگتے ہیں (گلابوں میں گندھی ہوئی سفید رنگت ۔۔ ۔۔ Smile )، پھولوں میں مجھے گلاب ہر رنگ کے بہت اچھے لگتے ہیں اور خوشبو کو میں ہمیشہ Families یا groups میں دیکھتا ہوں ایک گروپ کی Eu Frech ، نیوٹ اور کیسینو بہت اچھی لگتی ہیں تو دوسرے کی ڈن ہل ، سگار اور ون مین شو ، ایک اور فیملی کی چارلی وہائٹ ، ہیوک اچھی لگتی ہیں ۔ ۔۔ ۔۔ کچھ خوشبوئیں اتنی منفرد ہوتی ہیں جنہیں کسی مخصوص فیملی میں نہیں شامل کیا جا سکتا ، راگنی بھی ان میں سے ایک ہے اور میری جان ہے اس پرفیوم میں Smile
پسندیدہ موسم اور تہوار؟
بہار اور خزاں ۔ دونوں بہت اچھے لگتے ہیں اور سردیوں کی دھند میں چلنا مجھے ہمیشہ سے پسند ہے ، تہوار میں (سوچنا پڑے گا یار ) سچی بات بتاؤں تو ایسے دنوں میں چھٹی ہوتی ہے تو عموماََ سو کر گزارتا ہوں Smile
پسندیدہ رشتہ
دوستی کا رشتہ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ویسے رشتوں کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو میری پھپھو نے مجھے پالا تھا ، وہ جگت باجی تھیں ، ہم بھی انہیں باجی ہی کہتے تھے ۔ وہ تو اللہ کے پاس ہیں ، میں انہیں ہر پل بہت بہت یاد کرتا ہوں تو ان سے جو رشتہ ہے وہ بھی مجھے بہت پسند ہے ۔
شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟
آہ ، کیا پوچھ لیا بھئی ۔ ۔ ۔۔ ۔ یہ سانحہ 20/21 ستمبر 1996 کو پیش آیا تھا ، اللہ کا انعام دو بچے ہیں معارف اور اشجع
اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید(
چھوٹی سی فیملی ہے چار لوگوں کی ، میں ، میرا ہٹلر ، رافی اور شجی Smile
الحمدللہ والدین حیات ہیں (اللہ ان کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے آمین ) ایک چھوٹی بہن ہے اور ایک چھوٹا بھائی، دونوں شادی شدہ ہیں اور ماشااللہ اپنے اپنے گھر میں خوش ہیں ۔ ہم سید ہیں ، آباء جب ہندوستان آئے تو بھکر میں قیام کیا تھا تو اس حوالے سے بھاکری سید کہلاتے ہیں مجھ سے بارہویں پشت پر حضرت بالا پیر سرکار گزرے ، بالا پیر دادا کا مزار آج بھی مرجع خلائق ہے یہ سات بھائی تھے ، ساتوں صاحب کشف و کرامات تھے اور ساتوں کے مزارات اس وقت بھی بہت سوں کے لیئے باعث ہدایت ہیں ،
پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟
گلوکار ۔۔ ۔۔فضل مالک عاکف ، گلشن آرا سید ، اور عاطف اسلم ، عالمگیر بھی بہت پسند ہیں اور منی بیگم تو بچپن سے سنتے آ رہے ہیں
پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟
حلیم ، بھنڈی کباب ، الٹے پلٹے ، نرگسی کوفتے ، شامی کباب ، اور چکن جنجر ہاں آلو قیمہ بھی بہت پسند ہے اور چاول میں چائنیز فرائڈ رائس اور بریانی
ناپسندیدہ میں کریلے ، کدو ، ٹنڈے ، مونگ اور مسورکی دال اور لوبیا خاص طور پر سفید ارررےےے ہاں گوبھی لیکن دوستو سچی بات بتاؤں تو دل کڑا کر کے یہ سب کچھ بھی کھا لیتا ہوں کسی صورت نہیں کھائے جاتے تو اوجڑی اور مرغ کے پنجے (کسی صورت نہیں کھا سکتا )
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
میں ہمہ وقت کوشش کرتا ہوں کہ ہر ایک کا حق اسے دیتا جاؤں ، انصاف اور خلوص کے ساتھ ۔
خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟
مجھے اپنا غصہ اور جذباتیت کبھی کبھی بہت برے لگتے ہیں
کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟
No Comments
اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
سب سے پہلے پاکستان کے دشمنوں کو بلا لحاظ عہدہ ٹانگ دوں گا اور سبھی کی ڈیڈ باڈیز کو پیک کر کے مودی کو تحفے میں بھیج دوں گا ، افغانیوں کو ایک حکم سے ان کے ملک واپس بھجواؤں گا ۔ میرٹ اور انصاف پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا ۔ ٹیکس صرف ایک قسم کا لگاؤں گا اور اسے دولت کے تناسب سے مشروط کر دوں گا ۔
فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟
پسندیدہ شخصیات تو بہت سی ہیں ، ناپسندیدہ کوئی نہیں
فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟
مجھے سبھی سیکشن اچھے لگتے ہیں کسی ایک کا کیا بتاؤں
فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟
عالمی افسانہ فورم پر تو وحید قمر صاحب لائے تھے یہاں مایا مریم لائی ہیں
آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟
مجھے اللہ اور حضور پاک ﷺ سے محبت ہے
آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟
کبھی کبھی شدید غصہ آتا ہے ، کبھی کبھی بیزاری کی کیفیت مزاج میں نمایاں ہوتی ہے تو کوئی تخلیقی کام نہیں ہو پاتا ایسے میں بے چینی زیادہ ہوتی ہے
آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
بہت اچھے ، بلکہ بہت ہی اچھے ۔ میرے لیئے ایک لڑکا الگ سے ملازم رکھا گیا تھا جس کا کام صرف اور صرف میرے ساتھ کھیلنا ہوتا تھا ۔ میں نے جو خواہش کی وہ پوری ہوتی گئی ۔ اللہ کا خاص کرم رہا ہے میرے اوپر ۔ میں شرارتی بھی بہت تھا ۔
آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟
آہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب “آتش جوان تھا” Smile ۔ کالج میں سیکنڈ ایئر کی تقریب تقسیم انعامات میں ہمارا کراٹے کا Demonstration بھی تھا ، میری ایک سینیئر کے ساتھ Show Fight تھی (اس میں نورا کشتی والی بات سمجھ لیں ، ایسے وار کیا جاتا ہے کہ مقابل کو چوٹ نہ لگے ) فائٹ کے آغاز میں ہی مجھے چہرے پر ایک کک لگی اور میں سمجھ گیا کہ یہ Show Fight نہیں بلکہ حقیقی کوشش ہے ناک آؤٹ کرنے کی بس جناب آگیا غصہ ، اب سینیئر صاحب کی جو دھلائی ہوئی تو وہ آگے آگے اور یہ خادم پیچھے پیچھے ، پورے گراؤنڈ کا چکر اسے مارتے اور بھگاتے ہوے لگایا ، دیکھنے والے مزاحیہ آئٹم سمجھ کر ہنستے رہے ۔
کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟
“باجی” کو
اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
بندہ عاشق مزاج ہے Smile (میرے خیال میں ، کسی انکشاف سے پہلے میں ان صاحب کو پکڑ لوں گا ، آزمائش شرط ہے Smile )
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
مجھے محفلیں ، ہنسی مزاق ، رونق میلہ اچھا لگتا ہے ، لیکن ناچ گانا بالکل بھی نہیں خاص طور پر جو پروفیشنل ناچنے والیاں بلوائی جاتی ہیں ایسی محفل میں بالکل نہیں بیٹھ سکتا ۔
غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟
سچ بتاؤں ، غصے میں دیواروں پر پنچنگ کرتا ہوں ، ٹینشن میں قرآن پاک کھول لیتا ہوں یا سجدے میں چلا جاتا ہوں اور اس کے بعد سو جاتا ہوں Smile
پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
مجموعی شخصیت کا ، اور جو تاثر بنتا ہے 99 فی صد درست ثابت ہوتا ہے
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟
سونے سے پہلے کچھ نہ کچھ پڑھتا ہوں ، جاگنے کے بعد نماز کی تیاری اور بچوں کے لیئے ناشتہ Smile
دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟
بہت قریب سے اگر یہ مراد ہے کہ ہر بات شئر کی جا سکے تو ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ کوئی نہیں ۔۔ ۔ ۔
آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے۔
www.ksignsint.com
http://meraylafz.blogspot.com
مستقبل کے ارادے؟
انشااللہ PHD تک تو جانا ہے (مجھے طالب علم رہنا اچھا لگتا ہے )
ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
دوسروں کی مدد کر دیا کریں (جو بھی آپ کر سکتے ہوں) یہ چھوٹی سی نیکی میرے اللہ کو بہت پسند ہے اور آپ کے ظرف کا بھی پتا دیتی ہے ۔ بات وہی ہے کہ آسانیاں فراہم کریں اللہ آپ کو آسانیاں دے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں