سخنور تخلیقِ نو میں بہترین افسانہ بیٹھک ایونٹ کا انعقاد

۔

( اخبار نیوز ) اردو ادبی گروپ ،، سخنور تخلیقِ نو ،، میں افسانہ بیٹھک ایونٹ ۔ 1 بڑی دھوم دھام سے جاری و ساری ہے ۔سخنور انتظامیہ نے اس کا انعقاد 17 مئی 2017 سے کیا ۔ ابتدائیہ اطلات کے مطابق اس کی سبک رفتاری انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کی غماز ہے ۔ اس ضمن میں یہ یاد رہے کہ پہلے ہی ایونٹ میں کہ بہترین قلمکار بلا تفریق اس میں شامل ہو رہے ہیں ۔ مبصرین کے چناو میں بھی یکسانیت کو مدِ نظر رکھا گیا ہے ۔ منظم و مربوط انتظامیہ چاق و چوبند ہر معزز ممبر کی بھرپور خدمت میں شب وروز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اردو ادب کی ترویج و ترقی میں توانائیاں صرف کرکے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
امید ہے یہ ایونٹ پر سکون ماحول میں اپنے اختتامیہ تک بہترین نائج کا حامل ہو گا ۔
اس ایونٹ کے تمام تخلیقکار اور قارئین کرام مباکباد کے مستحق ہیں جو پر امن ماحول میں تخلیقِ نو کی آبیاری کر رہے ہیں ۔ مبصرین بھی اپنی انمول آرا سے سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو ترویج دے رہے ہیں ۔
سخنور تخلیقِ نو میں شامل تمام تحاریر ادارہ ،، یونائیٹڈ پبلشرز ،، کی جانب سے پی ڈی ایف میں محفوظ کی جائیں گی جو کہ پاور فل ویب سائٹ ،، اخبار ڈاٹ جی آر ،، لگائی جائے گی ۔ ویب سائٹ کی زینت بننے والی تحاریر کے قلمکار ہر صورت ویب سائٹ کو لائک کریں گے اور تحریر وہاں لگنے کے برد قطع نہیں کی جائے گی ۔اس ایونٹ کی پی ڈی ایف کی تکمیل اور اعلان کے بعد ہی کوئی تخلیقکار اپنی تحریر کسی اور جگہ لگانے کا مجاز ہو گا ۔ نیک تمنائیں ۔۔ انتظامیہ سخنور تخلیقِ نوکپتان فیصل قریشی ، منتظمہ نوشی قیصر مشاورت معززین
فیصل ضرغام،سید عبداللہ حیدر ، طارق حفیظ ، ثمرینہ علی

اپنا تبصرہ بھیجیں