سارا احمد

عادل فراز

آپ کا اصل نام ؟
(
سارا احمد

تاریخ پیدائش؟
اور جائے پیدائش؟
25دسمبر 1996ء لاہور پاکستان

آپ کی تعلیم؟
ایک طالبہ جو ابھی تجربات سے گزر رہی ہے_

آپ کا مشغلہ؟
میوزک اور دوستوں سے ملنا

پسند یدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
نیلا رنگ ، موتیا کا پھول اور بارش کے بعد مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو

پسندیدہ موسم اور تہوار؟
گرمیوں کا موسم اور عیدالفطر

پسندیدہ رشتہ؟
دوستی

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟
شادی کے معاملات گھر والوں کے سپرد ہیں ان کے مطابق جب اللہ کا حکم ہو گا _

اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید(

پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟
یہ سب وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں
پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟
بریانی پسند ہے اور ناپسند مونگ کی دال

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
زیادہ دیر کسی سے ناراض نہیں رہ سکتی

خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟
وقت پر کام نہ کرنا

کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟
محبت اگر مل جائے تو وہ محبت کیسی ، خواہش جب تک شوکیس میں سجی رہے تب تک دل وہیں رہتا ہے

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
پاکستان میں ہر جگہ ایک نظامِ تعلیم نافذ کروں گی

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت
یہاں سب بہت خاص لوگ ہیں اورسب مجھے بے حد پسند ہیں_

فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟
سب سیکشنز میں کمینٹس والا آپشن بہترین ہے

فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟
کسی کی پوسٹ کے کمینٹ میں حقائق کا لنک درج تھا بس وہیں سے ایڈ ہوئی اور پھر بشیر شاد صاحب کے کہنے پر لکھنے کی تحریک ہوئی_

آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟
چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتی ہوں_

آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟
جان بوجھ کر دھوکہ کھانا

آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟
بہت مزے کے ….انگور کی بیلوں ، امرود کے درختوں ، موتیا اور رات کی رانی کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنا اور جنوں بھوتوں اور پریوں کی من گھڑت کہانیاں دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا_

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟
بس کھیلتے تھے بہت اور لنچ واپس گھر آکر کھاتی تھی _

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟(not me) ‌
دادی شدت سے یاد آتی ہیں بہت خوبصورت خاتون تھیں اور بہت معصوم ، ٹی وی سے بھی پردہ کرتی تھیں _

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
میرے پاس سے اسپرائیٹ کا ذخیرہ برآمد ہو گا_

تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
اگر نیا سوٹ سل کر آجائے تو پارٹی شارٹی اور اگر گھر والوں کا ارادہ کوئی کام کہنے کا تو تنہائی

غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟
کسی دوست سے بات کرکے ری اسٹارٹ ہو جاتی ہوں_

پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
گفتگو کا جائزہ لیتی ہوں ، خوبصورت لب و لہجے والے لوگ پسند ہیں_

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟
موبائل کے ہی درشن ہوتے ہیں غیر ارادی طور پر
دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟
جو میرےقریب ہیں وہ سب میرے دوست ہیں_

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے
(جتنے بھی ہیں سب کے(
کوئی نہیں ہے_

مستقبل کے ارادے؟
کچھ نہیں سوچتی اور نہ پلاننگ کرنے کی عادت ہے_

ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
بس تھوڑی سی زندگی ہے پیار کریں خود سے اور دوسروں سے_

اپنا تبصرہ بھیجیں