،، ان سے ملیئے ،، امجد عزیز ملک

پروگرام ،، ان سے ملیئے ،،
میں محترم امجد عزیز ملک کی کاوشیں
23 مارچ یومِ پاکستان کے عظیم الشان موقعہ پر چوہدری محمد بشیر شاد کی دو کتب ،، جانو اور سرابی منزلیں ،، کی رونمائی بھی جنکے دستِ راست سے ہوئی وہ ذی وقار مہمانِ گرانقدرصاحبِ صدر پاکستان سے تشریف لائے محترم امجد عزیز ملک صاحب ہیں جنکو سرزمینِ یونان میں قدم رنجاں فرمانے پہ پاکستانی برادری خوش آمدید کہتی ہے اور بندہ ان کی نظرِ کرم پہ سپاس گزار ہے ۔ آپ کو پروگرام ان سے ملیے ،، میں آپ سب ادبی دوستوں سے ملواتے ہیں ۔ امجد عزیز ملک کو قد آور جرنلسٹوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ آپ نے ملک میں کھیلوں کی ترویج و ترقی بالخصوص صوبہ خیبر پختونخواہ میں نئے کھیلاڑیوں کی بود و باش کو فروغ دے کر کھیلوں کے میدان میں کارہائے نمایاں دکھائے جو ان کی سچی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ پاکستان جرنلسٹ برادری میں قابلِ قدر حیثیت کے حامل امجد عزیز ملک نے اولمپک گیمز ، کامن ویلتھ گیمز ، ایس اے ایف گیمز ، اسلامک گیمز ، اسپیشل اولمپک گیمز اورپارا اولمپک گیمز میں انتہائی بردباری سے کورایج دی ۔
بین الاقوامی ہاکی کے میچز کی خندہ پیشانی سے کورایج دی ۔1999 اور 2000 میں آپ ریڈیو پاکستان سے کھیلوں کے بہترین براڈکاسٹر قرار پائے ۔۔ اس ضمن میں اپنے 32 سالہ طویل دورانیہ میں آپ نے اپنے نوکِ قلم سے فیچرز ، آرٹیکل اور کالمزصفحہ قرطاس پہ بکھیرتے ہوئے پرنٹنگ میڈیا خیبر پختونخواہ کو 5000 سے تجاوز کرتے فن پارے عطا کیے ۔آپ واحد جرنلسٹ ہیں جنہوں نےکھیل اور کھیلاڑی پہ 10 کتابیں تخلیق کیں 300 سے زاید ریسرچ پیپیرز ، 50 بروچرز اورمیگزین میں اپنا تحقیقاتی جائزہ پیش کیا ۔
ذی وقار امجد عزیز ملک نے 2012 میں اپنی محنت اور لگن میں مزید قدم بڑھائے تو ملک صاحب کو وطنِ عزیز کا بہترین اثاثہ شمار کیا جانے لگا جس کی بنا پر آپ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس اسپورٹس AIPS کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہو گئے ۔جو کہ ورلڈ باڈی آف اسپورٹس جرنلسٹس میں مدغم ہے ۔ آزادانہ انتخاب میں جو کے ساچی روس میں قابلِ قدر خدمات کے صلہ میں آپ کو سیکرٹری جنرل آف ایشیا چپٹر آف AIPS کے عہدہ پہ تعینات کر دیا گیا ۔ دوسری بار 12 فروری 2016 کنگڈم آف بحرین میں منعقدہ انتخابات میں اپنی نمایاں حیثیت اب تک برقرار رکھنے پر دونوں حیثیتوں میں پاکستانی پرچمِ ہلالی کے حقدار ٹھہراے گئے ہیں ۔
بحیثت جنرل سیکرٹری آف AIPS ایشیا آپ براعظم ایشیا کے اسپورٹس جرنلازم کو اجاگر کر رہے ہیںاور اسی سلسلہ میں حکومتِ پاکستان نے آپ کا نام 2014 اور 2016 میں ،، سول ایوارڈ ،، منظور کرکے ان کی اسپورٹس ، کلچراور سوشل سیکٹر میں گرانقدر خدمات کو سراہا ۔محترم امجد عزیز ملک 300 سے زاید اعزازی اسناد سے نوازے جا چکے ہیں ۔ آج سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں منعقدہ عظیم الشان یوم پاکستان میں ہم سب آپ کی قابلِ صد ستائش کاوشوں کو سراہتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں ۔
چوہدری محمد بشیر شاد ایتھنز یونان مورخہ 26 مارچ 2017 ایتھنز یونان

اپنا تبصرہ بھیجیں